7 بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔۔ 104 بچوں کے باپ اس شخص کو 20 شادیاں کرنے پر کس نے مجبور کیا؟

ہماری ویب  |  Mar 05, 2025

دنیا بھر میں جہاں آبادی پر قابو پانے کی باتیں ہو رہی ہیں، وہیں تنزانیہ کے ایک شہری نے سب کو حیران کر دیا۔ جدید دور میں کم بچوں کے رجحان کے باوجود مزی ارنسٹو نامی شخص نے نہ صرف 20 شادیاں کیں بلکہ 104 بچوں کا باپ بن کر دنیا کو چونکا دیا ہے!

ایک شخص، ایک گاؤں جتنا خاندان!

مزی ارنسٹو تنزانیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان کا اپنا گھر ہی ایک بستی جیسا لگتا ہے۔ ان کے 144 پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں ہیں، اور ان سب کا رہن سہن ایک ہی جگہ ہے۔ ان کے وسیع خاندان کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

والد کی انوکھی شرط – زیادہ بیویاں، زیادہ بچے!

اپنے ایک انٹرویو میں، مزی ارنسٹو نے اس منفرد طرزِ زندگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ:

"میں نے 1961 میں پہلی شادی کی، اگلے سال میرا پہلا بچہ پیدا ہوا، لیکن میرے والد نے کہا کہ ایک بیوی کافی نہیں ہے۔ وہ میری تمام شادیاں کروانے اور اخراجات اٹھانے کو تیار تھے، مگر شرط یہ تھی کہ مجھے زیادہ بچے پیدا کرنے ہوں گے۔"

سات بہنوں سے شادی – ایک اور حیران کن انکشاف!

یہ بات مزید حیران کن ہے کہ مزی ارنسٹو کی سات بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں!

کیا یہ سب عام زندگی گزار سکتے ہیں؟

یہ سوال سب کے ذہن میں آتا ہے کہ اتنا بڑا خاندان کیسے چلایا جاتا ہوگا؟ مزی کے مطابق سب بیویاں اور بچے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم، دنیا بھر کے لوگ حیرت اور دلچسپی سے ان کی کہانی کو سن رہے ہیں، کچھ لوگ اس طرزِ زندگی کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے ایک ناقابلِ یقین حقیقت مان رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More