شہدادکوٹ، ڈیوٹی سے غیر حاضر44 اساتذہ نوکریوں سے برطرف

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

شہدادکوٹ، ڈیوٹی سے غیر حاضر 44 پرائمری اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرفیوں کے آرڈرز ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن لاڑکانہ نے جاری کئے۔

پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

برطرف ہونے والوں میں 29 مرد اور 15خواتین اساتذہ شامل ہیں، برطرف اساتذہ سال 24-2023میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہے۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے مختلف سرکاری سکولوں کے دورے پر ڈیوٹی سے غیر حاضر کئی اساتذہ اور عملے کے خلاف کارروائی کے احکلماات جاری کئے ہیں۔

غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی جبکہ جعلی حاضری میں ملوث سکول ہیڈز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں،اس بے ضابطگی پر دونوں اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More