جوبائیڈن نے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، ترجمان وائٹ ہاؤس

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

واشنگٹن،ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ  نے کہا ہے کہ جوبائیڈن نے انخلا کے ناقص انتظامات کئے،جوبائیڈن کے پاس دہشت گرد کوپکڑنے کیلئے3سال تھے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  شریف اللہ نے سب سے پہلے پاکستانی حکام کے سامنے اعتراف جرم کیا۔

امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف موخر کر دیا

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام پاکستان آئے توان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا، شریف اللہ نے افغانستان،ایران اور روس میں بھی حملوں کااعتراف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب سے پہلے گولڈ اسٹار فیملیز کو داعش رہنما شریف اللہ کی گرفتاری کا بتا دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More