وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 08, 2025

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔ اور اس 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم خواتین، زندگی کے مختلف شعبوں میں بلوچ خواتین کا کردار

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پچھلے 2 سال سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ اور اب میں ناقص کارکردگی پر اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہی 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More