سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 3 خوارج ہلاک

ہم نیوز  |  Mar 08, 2025

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کا خراج تحسین پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اور قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فلسطین کیساتھ ہے، عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ٹانک میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کر کے 3 خارجیوں کو ہلاک کیا۔ اور 3 خارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ اور خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے قیام امن کے لیے اقدامات لائق ستائش ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم خوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور خوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More