حج اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت فراہم

سچ ٹی وی  |  Mar 09, 2025

حج اور عمرے کی خصوصی عبادت کے لیے سعودی عرب آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسکوٹر سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ اور حج کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہنگامی طبی امداد کے لیے اب یہ سروس مدینہ منورہ میں بھی شروع کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اسکوٹر سواروں پر مشتمل یہ عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد دے سکے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ اب تک 91 افراد کو ان ٹیموں نے رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More