روہت شرما نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سچ ٹی وی  |  Mar 09, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک بھارتی ٹیم نے مسلسل 15 ایک روزہ میچز اور کپتان روہت شرما نے مسلسل 12 میچوں میں ٹاس نہ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور وہ اس ریکارڈ میں برائن لارا کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔

دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تو بھارتی کپتان روہت شرما نے شبمن گل کے ساتھ ملکر ٹیم کو 105 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

روہت شرما نے فائنل میچ میں نہ صرف اپنی نصف سینچری مکمل کی بلکہ 83 گیندوں پر 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز بھی کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

تاہم، میچ کے دوران روہت شرما نے ایک بدترین عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس بھی نہ جیت سکے اور یوں انہوں نے مسلسل 12 میچوں میں ٹاس نہ جیتنے کا ریکارڈ قائم کرلیا۔

اس فہرست میں روہت شرما اور برائن لارا مسلسل 12،12 ٹاس ہار کر ہم پلہ ہیں، برائن لارا نے 1998 سے 1999 کے دوران یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور اب روہت شرما بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر بورین ہیں جو 2011 سے 2013 کے دوران مسلسل 11 میچوں کے ٹاس نہیں جیت سکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More