بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ بنا لیا

ہم نیوز  |  Mar 10, 2025

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مسلسل 15 میچوں میں ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر لیا۔ وہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھی ٹاس ہار گئے۔

دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھی بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس ہارے۔ اور نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ روہت شرما کی قیادت میں مسلسل 12 میچ تھا جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکے۔

روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اور یہ بدترین ریکارڈ ٹیم کے نام ہو گیا۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ ٹاس میں شکست کا آغاز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے تیسری مرتبہ چیپمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا مسلسل 12 میچوں میں ٹاس ہارے تھے۔ برائن لارا اکتوبر 1998 سے مئی 1999 تک مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہار گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More