پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کا صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 09, 2025

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں نے ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پشاور کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اور شہر کے مسائل حل نہ ہونے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کی صورتحال ناقص ہے اور ادارے کام نہیں کر رہے۔ صوبائی دارلخلافہ ہونے کے باوجود شہر میں پینے کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر روڈ اور جی ٹی روڈ کے علاوہ تمام سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس ناکافی ہیں۔ جبکہ رنگ روڈ مسنگ لنک پر کام پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 ادوار سے التوا کا شکار ہے۔ ٹیکس کی وجہ سے پشاور میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پشاور میں کنسٹرکشن انڈسٹری آخری سانسیں لی رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے سابق ادوار کی طرح پشاور کے فنڈ دیگر اضلاع کو منتقل کیا۔ اور شہر میں ناقص ٹریفک مینجمنٹ شہریوں کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More