ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین ملک بدر کر دیئے

ہم نیوز  |  Mar 09, 2025

ایران نے مزید پناہ دینے سے معذرت کرتے ہوئے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا کہنا ہے کہ مزید افغان مہاجرین کو پناہ دینے سے قاصر ہیں ، حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے سرحدوں کی نگرانی مزید بڑھا دی ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کو زبردستی کے بجائے ایک منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔

جنوری میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے

واضح رہے گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سِٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 31 مارچ کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کا عمل شروع ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More