وفاقی وزیر چوہدری سالک کا اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس

سچ ٹی وی  |  Mar 09, 2025

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نوٹس لیا ہے، اس حوالے سے وفاقی چوہدری سالک حسین نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلہ کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے لہٰذا معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، وزارت ایئرپورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی۔

پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ ابراہیم ڈار، چیئرمین ظہور اقبال اور صدراسلم چوہدری کی طرف سے وفاقی وزیر کو خط بھیجا گا تھا۔

خط کے متن کے مطابق ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی خبریں مل رہی ہیں، پاکستانی ایئرپورٹس پر عملہ اوورسیز پاکستانیوں کو روک کر چار سے پانچ لاکھ روپے رشوت لے رہا ہے۔

خط کے مطابق دستاویزات کی انکوائری تک فلائٹ مس ہو جانے کا کہہ کر اوورسیز پاکستانیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، مسئلہ حل کر کے حکومت پر اعتماد بحال کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More