چیمپئنز ٹرافی کے فائنل پر اربوں روپے کا جوا ، بھارت میں کئی سٹے باز گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 09, 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ پر 5 ہزار روپے کروڑ تک کی سٹے بازی کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، سٹے بازی میں ملوث کئی بڑے بکیز کا تعلق انڈرورلڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کون جیتے گا ؟ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدنامِ زمانہ ”ڈی کمپنی“ کا بھی دبئی میں ہونے والے بڑے کرکٹ میچز کی سٹے بازی میں عمل دخل ہے۔ کئی نامور بکیز دبئی میں موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دوران دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پانچ بڑے بک میکرز کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور بیٹنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More