آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 57 کے اسکور پر گر گئی ۔
کیویز کے اوپنر بیٹر ویل ینگ 15 رنز بنا کر یارون چکرورتی کی گیند پر آئوٹ ہو گئے ، فائنل میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ بائولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے ،پچ ویسی ہی ہے ،جیسے بھارت کے خلاف پچھلےمیچ کی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل پر اربوں روپے کا جوا ، بھارت میں کئی سٹے باز گرفتار
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔