پاکستانی معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک شو کے دوران ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ایک ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔
صاحبہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور ایک مخصوص سین میں ان کو ڈانس کرنا تھا۔
"وہ اداکار جو میرے ساتھ ڈانس کر رہا تھا، وہ بہت زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا۔ اور جب کیمرہ چلنے لگا تو اس کی اوور ایکٹنگ نے مجھے بے چین کر دیا۔ میں نے فوراً ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے ایک تھپڑ مار دیا، جس سے وہ نیچے گر گیا۔"
صاحبہ نے مزید کہا کہ فیصل قریشی نے اس لمحے کی ویڈیو بنائی تھی، جو آج بھی ان کے پاس موجود ہے۔ اور جب بھی ہم ملتے ہیں، وہ اس واقعے کو یاد کر کے ہنستے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اس فلم کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی اس اداکار کا نام، جسے انہوں نے تھپڑ مارا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ اداکار شوبز انڈسٹری میں زیادہ نہیں چل سکا اور نہ ہی وہ مشہور ہو پایا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آیا اس ویڈیو میں وہ اداکار کون تھا جسے صاحبہ نے تھپڑ مارا۔