عمران ہاشمی کی بدتمیزی۔۔ جاوید شیخ نے کیسے اوقات یاد دلائی؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Mar 10, 2025

جاوید شیخ نے بھارتی فلم "جنت" کی شوٹنگ کے دوران ایک یادگار واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار فلم کے مرکزی اداکار عمران ہاشمی سے ملے تو انہوں نے لاپروائی سے ہاتھ ملایا اور منہ دوسری طرف پھیر لیا، جو انہیں بہت برا لگا۔ مگر جاوید شیخ نے صبر و تحمل سے کام لیا اور خود جا کر دوبارہ عمران ہاشمی سے بات کرنے کے بجائے انہیں اپنے پاس بلوانے کی شرط رکھ دی۔ بعد میں عمران ہاشمی خود چل کر آئے اور یوں وہ معاملہ حل ہو گیا۔ جاوید شیخ نے مسکراتے ہوئے کہا، "اس طرح بھی انتقام لیا جا سکتا ہے!"

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے ایک خصوصی رمضان نشریات "بارانِ رحمت" میں شرکت کی اور ناظرین سے رمضان المبارک کی روحانی برکات، سادگی اور دوسروں کی مدد کے حوالے سے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔

ایک کالر کے سوال پر کہ ان کی پسندیدہ فلم کون سی ہے، جاوید شیخ نے سید نور کی فلم "جیوا" کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دیا، جس میں انہوں نے ایک پٹھان کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے مطابق، بھارت میں ان کی فلم "جنت" کا ولن کا کردار بھی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ جبکہ حالیہ پاکستانی فلموں میں انہیں "نامعلوم افراد" بے حد پسند آئی، جس میں انہوں نے ہکلے کا ایک منفرد اور مشکل کردار ادا کیا تھا۔

زندگی کے نشیب و فراز اور کامیابی کی جنگ

جاوید شیخ نے اپنی زندگی کے مشکل دور کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ "زندگی میں مشکلات آتی ہیں، لیکن ان سے گھبرانے کے بجائے سامنا کرنا چاہیے۔ برے وقت میں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، اللہ پر یقین رکھنا سب سے ضروری ہے!" انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب لاہور میں فلم انڈسٹری میں لوگ کہنے لگے کہ "جاوید شیخ کا وقت ختم ہوگیا، اسے واپس کراچی چلے جانا چاہیے!" اس دوران مالی مشکلات نے بھی گھیر لیا، یہاں تک کہ ان کی گاڑی بھی بک گئی، اور وہ ایورنیو اسٹوڈیو لفٹ لے کر جایا کرتے تھے۔

لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری، نہ خود کو نشے یا دیگر برے راستوں میں جھونکا، بلکہ ثابت قدمی سے آگے بڑھے اور ایک بار پھر اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی۔ جاوید شیخ نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا، "اللہ نے میرا ہاتھ تھاما اور وہ دن بھی آیا جب دوبارہ عروج ملا!"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More