امیتابھ اور ابھیشیک ایک ساتھ 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ دلچسپ راز جس نے سب کے دل جیت لئے

ہماری ویب  |  Mar 10, 2025

"یہ دراصل ہمارے خاندان کا اسٹائل ہے۔ میں دو گھڑیاں اپنی والدہ سے متاثر ہو کر پہنتا ہوں، کیونکہ جب میں تعلیم کے لیے یورپ گیا تھا، تو وہ بھارت اور یورپ کے وقت کا اندازہ رکھنے کے لیے دو گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ میرے مقامی وقت کے مطابق مجھ سے بات کر سکیں!"

بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن، نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے منفرد فیشن سینس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ جہاں ان کا اسٹائل لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں، وہیں ایک خاص چیز جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر رکھی ہے، وہ ہے دونوں باپ بیٹے کی کلائیوں پر سجی دو دو گھڑیاں!

آخر بچن فیملی دو گھڑیاں کیوں پہنتی ہے؟

یہ سوال برسوں سے سوشل میڈیا اور مداحوں کے درمیان زیر بحث ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک فیشن ٹرینڈ ہے، کچھ نے اسے قسمت کی علامت قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے لگژری لائف اسٹائل کا حصہ سمجھا۔ مگر حال ہی میں، ابھیشیک بچن نے اس راز سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ یہ ان کی ماں، جیا بچن سے جڑی ایک جذباتی روایت ہے۔

ابھیشیک کے مطابق، جب وہ پڑھائی کے لیے یورپ گئے، تو جیا بچن دو گھڑیاں پہنا کرتی تھیں— ایک پر بھارت کا وقت، اور دوسری پر یورپ کا وقت، تاکہ وہ کسی بھی وقت اپنے بیٹے سے بات کرسکیں۔ اپنی ماں کی اسی محبت سے متاثر ہو کر ابھیشیک نے بھی دو گھڑیاں پہننا شروع کر دیں، جو اب ان کی شناخت بن چکی ہیں۔

امیتابھ بچن کے تین گھڑیاں پہننے کی دلچسپ عادت!

ابھیشیک ہی نہیں، بلکہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی اپنی گھڑیوں کی عادت کے حوالے سے کئی بار گفتگو کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے، "میں دو یا کبھی کبھار تین گھڑیاں بھی پہنتا ہوں، اور یہ سب صرف تفریح کے لیے!"

ان کا منفرد انداز اکثر فلمی تقریبات اور انٹرویوز میں دیکھا گیا، جس پر کئی بار لوگ حیران بھی ہوئے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ لیکن امیتابھ کے لیے یہ نہ صرف ایک فیشن اسٹائل ہے بلکہ ان کا اپنا ایک مزاج ہے، جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتا ہے۔

لگژری اسٹائل یا جذباتی وابستگی؟

بچن فیملی کو مہنگی گھڑیاں اور گاڑیوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے، مگر دو گھڑیاں پہننے کی یہ روایت صرف فیشن یا دولت کی نمائش نہیں بلکہ ایک گہری جذباتی وابستگی کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More