ابھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا عندیہ دیدیا۔
نمرہ خان نے بہترین اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جگہ بنالی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے بھی ہمہ وقت رابطے میں رہتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کا صفحہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ جب انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا تھا تب بھی مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی تھی۔ اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ تاہم اب انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔