کنسرٹ کے ٹکٹس چوری کرنے والے ہیکرز گرفتار

سچ ٹی وی  |  Mar 10, 2025

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے ٹکٹس چوری کر کے دوبارہ فروخت کرنے کے الزام میں دو ہیکرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوئنز کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے بتایا کہ 20 سالہ ٹائرون روز اور 31 سالہ شمارا سیمنز کو تقریباً 1 ہزار ٹکٹس چوری کر کے دوبارہ فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ہیکرز امریکا میں ایک آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والے پلیٹ فارم کے لیے بطور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے سسٹم میں موجود خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کنسرٹ کے ٹکٹس چوری کیے۔ چوری کیے گئے ٹکٹس کو ہیکرز نے 6 لاکھ 35 ہزار ڈالرز (یعنی تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے) میں دوبارہ فروخت کیا۔ مزید برآں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوری کیے گئے زیادہ تر ٹکٹس ٹیلر سوئفٹ کے "ایراس ٹور" کے ہیں، تاہم ہیکرز نے ایڈ شیران اور عدیلے کے کنسرٹس کے ٹکٹس بھی چوری کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More