پارٹی کی قیادت کیساتھ جورویہ اپنایا جاتا ہے اس پربانی پی ٹی آئی باخبر ہیں، شیرافضل

ہم نیوز  |  Mar 12, 2025

شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت کے ساتھ جو رویہ اپنایا جاتا ہے اس پر افسوس کا اظہار ہی کیا جاسکتا ، بانی پی ٹی آئی بھی ایسے رویوں سے باخبر ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے ” میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے شیرافضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان کی نعیم حیدر پنجوتھہ کے حوالے سے گفتگو پر افسوس ہوا، نعیم حیدر پنجوتھہ ایک وکیل ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلا کے درمیان تکرار

وکیل کا تعلق اپنے مؤکل کے ساتھ ہوتا ہے، وکیل کا تعلق مؤکل کی بہن ،اہلیہ اور دیگر رشتہ کے ساتھ نہیں ہوتا، نعیم حیدر پنجوتھہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیکر پارٹی کا بیانیہ پیش کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بارکہا تھا کہ علیمہ خان کا کوئی کام نہیں، ہمیں ہدایات بھی تھیں کہ علیمہ کی کسی بھی ہدایات کو سنجیدہ نہ لیں، بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ ضرورت ہو تو اس کی کال بھی اٹینڈ نہ کریں۔

علیمہ خان کی وجہ سے مجھے خود بھی تکالیف پیش آتی رہیں، اس وجہ سے میں نے انکو بلاک کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے پوری قیادت کو کہا تھا کہ علیمہ خان کا پارٹی میں کوئی عمل دخل نہیں۔

مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہے، عظمیٰ بخاری

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس ویڈیو کا علم ہوگا تو اس پر افسوس کااظہار کریں گے، تیمور جھگڑا کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کے تحفظات تھے۔

گزشتہ حکومت میں محمود خان اور تیمور جھگڑا پرسنگین نوعیت کے بدعنوانی کے الزامات آئے تھے،ان الزامات کی انکوائریاں ہوئیں،محمود خان وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے ان انکوائریز کو دبائے رکھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More