اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش

ہم نیوز  |  Mar 12, 2025

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہراقتداروفاقی دارالحکومت میں 15،14 اور16 مارچ کے دوران موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے بحال 

اس کے علاوہ مری، نتھیا گلی، گلیات، کاغان وناران، سکردو، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،آج بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیرضیغم نے بتایا کہ کراچی میں آج سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More