قومی اسمبلی کااجلاس آج ساڑھے11بجے ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئےمیکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈےکاحصہ ہے، وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔
مکمل امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا، وزیر اعظم
وزیر داخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024 اور شہریت ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔
مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول پیش کی جائیں گی۔
وزیر پارلیمانی امور صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کرینگے، این اے 86 میں نئے گیس کنکشنز کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔