سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن (کل) 14 مارچ بیروز جمعتہ المبارک کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More