وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی دعوت پر فٹبالر محمدریاض سی ایم ہاؤس آئے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے فٹبالر کو فٹ بال کا سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے قومی فٹ بالر کی بدحالی کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے محمد ریاض کو10 لاکھ روپے کاچیک بھی دیا، انہوں نے کہا کہ محمد ر یاض جیسے لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی قدر کریں گے۔

واضح رہے کہ ہنگو سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض بیرون ملک فٹبال میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، فٹبالر محمدریاض کی حلوائی کی دکان پر کام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ نے انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا تھا۔

واضح رہے کہ فٹبالر محمد ریاض وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے اسلام آباد بھی آئے تھے جہاں وزیراعظم نے بھی انہیں 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More