4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ترجمان انکم ٹیکس کے مطابق  ملزم آر ٹی او ایک کی جانب سے 1.9ارب کےسیلزٹیکس فراڈ میں ملوث ہے،ایل ٹی او کی جانب سے2.3 ارب کےسیلزٹیکس فراڈمیں بھی ملوث ہے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی

سیلزٹیکس فراڈ پرملزم کیخلاف علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر ہیں،فراڈ میں ملوث ملزم ایف بی آر کوڈیڑھ سال سےمطلوب تھا۔

ملزم کو کسٹمز،ٹیکسیشن اوراینٹی اسمگلنگ کی اسپیشل کورٹ میں پیش کردیا گیا ،عدالت کی جانب سے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

ترجمان انکم ٹیکس کے مطابق آر ٹی او ایک نے ملزم کیخلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More