مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، نرخ میں ہوشربا اضافہ

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

برائلرمرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی 19600 روپے من میں فروخت کی گئی۔

زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا۔

سونے کی عالمی قیمتیں 3،005 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں

چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا، بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن نے عید پرمرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا۔

مرغی کی پیداوارکم کردی گئی انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے پلان پربھی عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More