اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے ہرسطح پرنمٹنا ہوگا۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ کئی ممالک نے اسلاموفوبیاکیخلاف اعلانات کئے، ان پرعملدرآمد کا وقت ہے،اسلاموفوبیا کےخلاف اقدامات کئے جائیں۔
امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیرکو منافرت پھیلانے پرملک سےنکال دیا
پاکستان اوراوآئی سی اسلاموفوبیاکیخلاف سیکریٹری جنرل سے مل کرکام کریں گے، پاکستان نے اسلاموفوبیا کا ایشوعالمی سطح پرتسلیم کرانے میں قائدانہ کردارادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کے خلاف قراردادمنظورہوئی، 15مارچ کواسلاموفوبیاسے نمٹنے کاعالمی دن منانے کافیصلہ کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف خصوصی سفیربنانے کافیصلہ ہوا تھا، خصوصی سفیرکااعلان ایک دودن میں کردیا جائے گا،پاکستان اوراسلامی ممالک اسلاموفوبیاکیخلاف مل کرحکمت عملی بنائیں گے۔