میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے نوالہ کھلایا تھا اور آپ۔۔ علیزے شاہ، زرنش خان پر کیوں پھٹ پڑیں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Mar 17, 2025

"زرنش خان کی معافی مسترد، علیزے شاہ کا دو ٹوک جواب – 'میری ماں کی بے بسی نہیں بھول سکتی!'"

اداکاری کو خیرباد کہنے والی زرنش خان نے حال ہی میں علیزے شاہ کے بارے میں اپنے ماضی کے سخت الفاظ پر معافی مانگی، مگر علیزے نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ انہیں معاف نہیں کر سکتیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش نے ایک پروگرام میں علیزے کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدتمیزی میں کوئی ان سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس بیان پر کافی ہنگامہ برپا ہوا اور اب، کچھ وقت گزرنے کے بعد، زرنش نے اپنے الفاظ واپس لینے کی کوشش کی، مگر شاید بہت دیر ہو چکی تھی۔

"آپ نے میری والدہ کو بلاک کیوں کیا؟" – علیزے کا سوال

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زرنش کو جواب دیتے ہوئے کہا:

"میں آپ کو معاف نہیں کرسکتی، نہیں بھول سکتی کہ میری والدہ اس وقت اپنے آپ کو کتنا بے بس محسوس کررہی تھیں۔ ان کی آواز کانپ رہی تھی، مگر آپ نے ان کا نمبر بلاک کردیا تاکہ وہ آپ سے دوبارہ معافی نہ مانگیں؟"

یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ جب زرنش خان کا وہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا، جس میں انہوں نے علیزے پر نازیبا تبصرہ کیا تھا، تو علیزے کی والدہ نے زرنش سے رابطہ کیا۔ انہوں نے نرمی سے پوچھا کہ آخر ایسا کہنے کی کیا وجہ تھی؟ زرنش نے وعدہ کیا کہ وہ وضاحتی ویڈیو بنا کر سب کچھ واضح کریں گی، مگر پھر اچانک علیزے کی والدہ کا نمبر بلاک کر دیا گیا۔

"میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا تھا!"

علیزے نے جذباتی انداز میں مزید لکھا:

"میں نے آج تک کسی کے خلاف آن لائن بات نہیں کی، میں صرف اپنی ماں سے شکایت کرتی ہوں اور وہ اللہ سے۔ میری ماں جب مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھیں، تو وہ آپ کو بھی نوالے بنا کر کھلاتی تھیں، اللہ سب دیکھ رہا ہے!"

سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث!

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر دھواں دھار بحث کا سبب بن گیا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ زرنش خان کو پہلے ہی سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ معافی مانگنے پر اسے رد نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More