رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں برطرف ملازمین دوبارہ بحال کئے جائیں گے۔
رائٹرز میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ عدالتی حکم کے بعد تقریباً 25 ہزار ملازمین کو دوبارہ بحال کر رہی ہے۔
یورپی یونین کا شام اور اس کے پڑوسیوں کیلئے 6.3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی عدالت نے فیڈرل ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا، پینٹاگون 60 ہزار ملازمتیں ختم کرے گا،21 ہزارسے بھی کم کارکنوں نے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کو قبول کیا۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے امریکا میں وفاقی جج کا امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ہزاروں برطرف ملازمین بحال کرنے کاحکم دیا تھا۔
پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتی حکم مضحکہ خیزاورغیر آئینی ہے، جج بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔