پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخی بلندی پر، ڈالر مزید سستا

ہم نیوز  |  Mar 20, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار309 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

انڈیکس 1335 پوائنٹس تک بڑھ گیا، اس سے قبل مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 6 جنوری 2025 کو مارکیٹ پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی تھی۔

گاڑیوں کی خریداری،فروری میں بینکوں کی جانب سے قرض فراہمی بڑھ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا اور کل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا، روپے کی قدر بڑھ گئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 10 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More