مولانا فضل الرحمان کی اسرائیلی بربریت کے خلاف آج احتجاج کی اپیل

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آج احتجاج کی اپیل کردی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین پراسرائیلی بربریت کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے، خطباء اور آئمہ حضرات جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں۔

اسرائیلی فورسزکی غزہ پر جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں سیکڑوں جوانوں بچوں بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوسناک ہیں، اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے آواز بلند کرے، اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں، رحمت اور مقدس مہینے میں انسانیت سوزمظالم سے دل چھلنی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More