ملک کے پانی کی کمی تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 4 فٹ رہ گیا۔
واپڈا ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں بھی پانی ختم ہونے کے قریب ہے، دریائے راوی میں بھی 13 سو کیوسک پانی موجود ہے، ملک میں آبی وسائل میں شدید کمی واقع خطرناک صورت اختیار کرگئی ہے۔
دریائے سندھ میں پانی کی کمی، 25 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
منگلا ڈیم سے پانی کااخراج بند ہونے دریائے جہلم بری طرح متاثر ہے، ہیڈ مرالہ پر بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب مکمل خشک ہو گیا، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بری طرح متاثر ہیں۔
واپڈا ذرائع نے بتایا کہ ہری پورمیں واقع تربیلہ ڈیم میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا، تربیلا میں کل17یونٹس میں سے صرف 8 یونٹس کام کر رہے ہیں۔
دوسری طرف دریائے راوی جس میں اڑھائی لاکھ کیوسک فٹ پانی کی گنجائش ہے، اس میں صرف 13 سو کیوسک پانی موجود ہے۔