31 مارچ کو عید الفطر کی پیش گوئی۔۔ حکومت نے کتنے دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا؟

ہماری ویب  |  Mar 20, 2025

وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ یہ چھٹیاں انہیں اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کریں گی۔

دوسری جانب، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔ 30 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، کیونکہ اس وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوچکی ہوگی، جو اسے واضح طور پر دکھنے کے قابل بناتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے چاند نظر نہ آیا تو 30 روزوں کی تکمیل کے بعد یکم اپریل کو عید منائی جائے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے تینوں دن سرکاری اور نیم سرکاری ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے، تاکہ عوام عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More