سلمان خان کی نئی فلم سکندر کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا، تیس مارچ کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
سلمان خان نے جمعہ کی بجائے اتوار کو فلم ریلیز کرنے کا انتخاب کیا ہے، انہوں نے 2023ء میں ٹائیگر تھری بھی جمعہ کی بجائے اتوار کو ریلیز کرائی تھی۔
فلم سکندر کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے کی ہے،اس سے قبل انہوں نے سپرہٹ فلم گجنی کی تھی،فلم سکندر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک عام فلم نہیں، بلکہ اس میں گہری خاندانی جذباتیت بھی شامل ہے۔
علیزے کا زرنش کو معاف کرنے سے صاف انکار
ان کا کہنا تھا کہ گجنی ایک عاشق اور معشوق کی کہانی تھی، مگر سکندر شوہر اور بیوی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ آج کے دور میں خاندان کیسے چلتے ہیں، جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں اور کیا چیزیں ہم اپنی زندگیوں میں کھو چکے ہیں، یہی فلم کی سب سے بڑی طاقت ہوگی۔
اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں وہ ساؤتھ انڈین فلم کی سپر اسٹار ہیں، فلم میں کاجل اگروال، ستیہ راج اور شرمن جوشی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔