طلبا کے لئے خوشخبری،چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

سچ ٹی وی  |  Mar 20, 2025

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More