وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کوڈائریکٹر حج مدینہ نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ سو فیصد حجاج کرام کی رہائشیں مدینہ مرکزیہ میں ہوں گی۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی حجاج کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں بھی رہائش دی جائے گی، وفاقی وزیر کی نامکمل انتظامات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرمذہبی امورنے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More