غزہ جنگ سے سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، پاکستانی مندوب

ہم نیوز  |  Mar 22, 2025

پاکستانی مندوب  منیراکرم نے کہا ہے کہ غزہ جنگ سے سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ اورفلسطین کے معاملے پرمنیراکرم نے سلامتی کونسل میں آخری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دوبارہ حملوں اور فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

امریکی ویزا کے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

منیراکرم نے پاکستان کا فلسطینی عوام کے مصائب پرعالمی توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ  دنیا فلسطینی عوام کے مصائب سے نظریں نہ چرائے،فلسطینی عوام کا تحفظ عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، خطے میں بدامنی کو بڑھا رہا ہے،اوآئی سی اورعرب لیگ کاغزہ بحالی منصوبہ امیدکی کرن ہے۔

متحدہ عرب امارات کا امریکا میں 1400 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

غزہ میں مستقل جنگ بندی کرائی جائے، غزہ کوانسانی امداد فراہمی پراسرائیلی پابندیوں کوفوری ختم کرایا جائے،جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کیلئے مذاکرات شروع کئے جائیں۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم رواں ماہ سبکدوش ہوجائیں گے، انکے بعدسفیر عاصم افتخاراحمدمستقل مندوب کاعہدہ سنبھالیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More