نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے حسن نواز پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔
پلیئرز ڈرافٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کرکے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، وہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، حسن نواز کی شاندار سنچری، پاکستان فاتح
نوجوان بلے باز نے پاکستان سپر لیگ 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی، اس دوران انہیں صرف تین میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا تھا، انہوں نے تین میچوں میں 28 رنز بنائے تھے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 اور اوسط 9.33 تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حسن نو از کی تیز ترین سنچری نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جہاں پاکستان نے 200 رنز کا ہدف کم سے کم اوور میں پورا کرنے کا ریکارڈ بنایا تو حسن نے بھی بابراعظم کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کیا۔