پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید اور مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور دیگر حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
عامر میر نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد کرکٹ کا فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، اگلے ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔
حسن نواز پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے
چیئرمین پی سی بی کے مشیر نے کہا کہ اسکولوں سے انڈر16 تک کی کھیپ ملے گی، اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ میں بہتری آئے گی، ٹرائلز کے بعد میرٹ پر آنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی، کوچز کھلاڑیوں کو پالش کرکے قومی ٹیم کاحصہ بننے میں مدد دیں گے۔ اس سے بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لئے مدد ملے گی۔
سی او او سمیر احمد نے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن10اپریل سے شروع ہوگی،انہوں نے کہا کہ ستمبرسے نومبر تک 40 اوور کے میچز کا ٹورنامنٹ ہو گا، میچز کے دوران آفیشلز اور امپائرز پی سی بی کے ہوں گے، بہترین کھلاڑیوں کو پی سی بی کوچنگ سمیت تمام سہولیات دیں گے۔