حکومت نے عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی

سچ ٹی وی  |  Mar 23, 2025

سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم یہ چھٹیاں صرف ٹرانسپورٹ افسران کی ختم کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ہمراہ عید منانے کے لیے جانے والے عوام کو اضافی کرایوں سے بچایا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر کے موقع پر سفری سہولتوں میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ اس لیے عوام کی سہولت کیلیے صوبے میں ٹرانسپورٹ افسران اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام سے کہا کہ کوئی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ انہوں نے متنہ کیا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ تہواروں بالخصوص ہر سال عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافروں سے من مانا کئی گنا کرایہ زائد وصول کرنے کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More