حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

حکومتی اقدامات کے بعد ایک روز میں فی کلو چینی 9 روپے سستی ہو گئی، چیئرمین کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ جوڑیا بازار ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 168 روپے سے کم ہوکر 159 روپے ہوگئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 سے 180 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں چینی 163 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More