جعلی ویزوں پر برطانیہ جانے کی کوشش، گرفتار 25 پاکستانی طلبہ جیل پہنچ گئے

اردو نیوز  |  Mar 22, 2025

جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار 25 پاکستانی طلبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار 25 طلبہ کو اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ایف آئی اے کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپر کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ملزمان کے وکلا کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دیکیس کی آئندہ سماعت پر وکلا کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ان 25 ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More