پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز

ہم نیوز  |  Mar 22, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے نبی کریم حضرت محمدؐ نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانی نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پانی کا ضیاع روکنے کے لیے شعور بیدار کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا، شیری رحمان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے اقدامات نہ کیے تو آئندہ نسلیں قلت کا شکار ہو سکتی ہیں، پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

بارشی پانی کے ذخائرکو محفوظ کرکے اور زیر زمین ٹینک بنا کر آبپاشی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کی بقا کے لیے پانی ذمہ داری سے استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More