ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پریڈ ، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

ہم نیوز  |  Mar 23, 2025

ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے دیا

یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ ایوان صدر میں ہوئی ، ایف 16، جے ایف 17تھنڈر، جے 10 سی اور میراج طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

تینوں مسلح افواج کے دستے یوم پاکستان کی پریڈ کا حصہ تھے ، پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے ، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔

صدر مملکت آصف زرداری روایتی بگھی میں تقریب میں آئے ، صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ کیا ، صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ

مرکزی تقریب میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک ہوئے۔۔ اس کے علاوہ لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More