امریکہ: لاکھوں ڈالر کے زیورات نگلنے والے سے دو ہفتے بعد ’مال مسروقہ‘ برآمد

اردو نیوز  |  Mar 24, 2025

امریکہ میں ثبوت مٹانے کی غرض سے ہیرے کی چار بالیاں اور انگوٹھی نگلنے والے شخص سے دو ہفتے کے انتظار کے بعد مال مسروقہ برآمد کرا لیا گیا ہے۔

سکائی نیوز کے مطابق بالیاں مشہور امریکی برانڈ ٹیفنی کی تیارکردہ ہیں اور ان کی قیمت سات لاکھ ڈالر سے زائد کی تھی۔

پولیس کے مطابق ایک شخص فلوریڈا میں ٹیفنی اینڈ کو کے شوروم پر پہنچا اور سٹاف سے کہا کہ وہ باسکٹ بال کی مشہور ٹیم اورلینڈو میجک کے ایک کھلاڑی کی طرف سے آئے ہیں اور ان کے لیے بالیاں اور ہیرے کی انگوٹھی خریدنا چاہتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکان ان کو وی آئی پی روم میں لے گئے جہاں ان کو مختلف ڈیزائن دکھائے گئے، مگر چند ہی لمحے بعد وہ اپنی کرسی سے اچھلا اور چند بالیوں اور انگوٹھیوں کو مٹھی میں بھینچنے کے بعد باہر کی  طرف دوڑ لگا دی۔

مشتبہ شخص کے فرار ہونے کے بعد سی سی ٹی وی کے ذریعے اس گاڑی کا نمبر نکالا گیا جس میں وہ فرار ہوا تھا۔

اس گاڑی کو ٹریس کیا گیا تو وہ اس وقت 340 میل کے فاصلے پر واشنگٹن میں موجود تھا، جس کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس بالیاں اور انگوٹھی موجود نہیں تھی۔

ملزم نے زیورات دیکھتے ہوئے ہیرے کی چار بالیاں اور انگوٹھی اٹھا کر دوڑ لگا دی تھی جس کے بعد پکڑا گیا (فوٹو: سکرین شاٹ)

اس نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے میں وہ چیزیں کھڑکی سے باہر پھینک دی تھیں۔

تاہم پولیس نے ملزم کو ہسپتال منتقل کیا اور جانچ کے بعد پیٹ میں بالیاں اور انگوٹھی کی موجودگی کا انکشاف ہوا، اس چند سراغ رساں اس کی نگرانی پر مامور رہے اور اس دوران ہر روز جسم کا معائنہ بھی کیا جاتا رہا۔

دو ہفتے کے انتظار کے بعد قدرتی طور پر اس کے جسم سے زیورات برآمد ہو گئے جن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی مالیت سات لاکھ 70 ہزار ڈالر کے برابر ہے اور ان کا سیریل نمبر ٹیفنی سٹور سے میچ کر گیا ہے۔

مال مسروقہ برآمد ہونے کے بعد مشتبہ شخص کو ریاست اورینج کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More