پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار797 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخی بلندی پر، ڈالر مزید سستا
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 6 پیسے کا ہو گیا۔