اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی ہے،تھیلیسیمیا یا متعدی امراض کے ٹیسٹ کو نکاح نامہ کا اختیاری حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق عضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کیے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائزقرار دی گئی ہے ،اسلامی اصطلاح کے انگریزی ترجمہ کے بجائے اصل عربی الفاظ استعمال کیے جائیں۔
27رمضان کوسندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں،نئے ملازمین کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کے پابند ہوں گے، پرانے ملازمین پر پابندی نہیں۔
زکوٰة کی رقوم جلد مستحقین میں تقسیم کی جائیں،انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا،اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت بھی کی گئی۔