پاک بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ختم کردی گئی

ہم نیوز  |  Mar 24, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز ختم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلا دیش دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مئی میں دو طرفہ سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز نے ٹی20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر ون ڈے کو ٹی20 سے بدل دیا ہے، بنگلا دیش نے پاکستان میں 3 و ن ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

ذرائع کے مطابق نظرِثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی20 میچز کھیلے گی، پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورۂ بنگلا دیش میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم جولائی میں دورۂ بنگلادیش میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More