2025 میں انڈیا کے 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار اور ان کی دولت

اردو نیوز  |  Mar 25, 2025

انڈین فلم انڈسٹری یعنی بالی وڈ کے اداکاروں کا شمار دنیا کے امیر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے۔

بالی وڈ کے علاوہ جنوبی انڈیا کی فلم انڈسٹریز کے اداکار بھی دولت کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

انڈیا میں سال بھر بڑے اداکاروں کی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جو باکس آفس پر کھڑکی توڑ کاروبار کرتی ہیں۔

اسی سلسلے میں فوربز انڈیا نے انڈیا کے 10 اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جو ایک فلم کے لیے سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ اداکار کون سے ہیں۔

1: الو ارجنتیلگو فلم انڈسٹری کے سپرسٹار الو ارجن انڈیا میں سب سے زیادہ پیسہ لینے والے اداکار ہیں۔

اُن کے پاس مجموعی طور پر 350 کروڑ انڈین روپے کے لگ بھگ دولت ہے۔

الو ارجن نے فلم پشپا سیریز سے کروڑوں روپے کمائے۔ انہوں 2024 میں ریلیز ہونے والی پشپا دی رُول پارٹ ٹو کے لیے 300 کروڑ انڈین روپے فیس لی۔

2: وِجےجنوبی انڈیا کے سپرسٹار جوزف وِجے المعروف وِجے ایک فلم کا 130 کروڑ سے 275 کروڑ روپے تک چارج کرتے ہیں۔

اُن کے پاس مجموعی دولت 474 کروڑ روپے ہے۔

سنہ 2023 میں ریلیز ہونے والی وجے کی تمل فلم لیو نے باکس آفس پر دنیا بھر سے 612 کروڑ روپے کمائے۔

3: شاہ رخ خانبالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے امیر ترین ایکٹرز میں ہوتا ہے۔ وہ ایک فلم کے لیے 150 سے 250 کروڑ انڈین روپوں تک فیس لیتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 6300 کروڑ روپے ہے۔

4: رجنی کانتھجنوبی انڈیا کے سب سے بڑے سپرسٹار مانے جانے والے لیجنڈری رجنی کانتھ ایک فلم کے لیے 125 سے 270 کروڑ انڈین روپے تک فیس لیتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ویٹائین کے لیے 125 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا۔

5: عامر خانبالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے پاس مجموعی دولت 1862 کروڑ روپے ہے۔

وہ ایک فلم کے لیے 100 کروڑ سے 275 کروڑ روپے تک فیس لیتے ہیں۔

6: پربھاسجنوبی انڈیا کے میگا سٹار پربھاس کے پاس مجموعی دولت لگ بھگ 241 کروڑ روپے ہے۔

باہو بلی سیریز دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پربھاس ایک فلم کے لیے 100 سے 200 کروڑ روپے تک کا معاوضہ لیتے ہیں۔

7: اجیت کماراجیت کمار جنوبی انڈیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

اُن کے پاس کل دولت 196 کروڑ روپے ہے جبکہ وہ ایک فلم کا 105 سے 165 کروڑ روپے چارج کرتے ہیں۔

8: سلمان خانانڈین فلم انڈسٹری کے دبنگ خان سلمان خان کی کُل دولت 2900 کروڑ روپے ہے۔

سلمان خان انڈیا سمیت دنیا بھر میں بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں۔

وہ ایک فلم کا 100 کروڑ سے 150 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

9: کمال ہاسنکمال ہاسن کئی دہائیوں سے فلمی دنیا پر راج کرتے آ رہے ہیں۔

کمال ہاسن کے پاس مجموعی دولت لگ بھگ 150 کروڑ روپے ہے۔

وہ ایک فلم کے لیے 100 کروڑ سے 150 کروڑ فیس وصول کرتے ہیں۔

10: اکشے کماراکشے کمار کا شمار انڈیا کے اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو ایک سال میں ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز کرتے ہیں۔

اکشے کمار کی کل دولت 2500 کروڑ روپے تک ہے جبکہ وہ ایک فلم کا 60 کروڑ سے 145 کروڑ انڈین روپے چارج کرتے ہیں۔    

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More