پشاور یونیورسٹی کا شعبہ صحافت ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو مقتول صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا کہا ہے۔

خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل، گورنر نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا

مینا خان آفریدی نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کے اعلان پر جلد کام شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد کرکے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرینگے۔

مینا خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More