آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں

سچ ٹی وی  |  Mar 25, 2025

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی ہیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائےا ور اللہ کریم جنرل عاصم منیر ،ان کی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی اظہار تعزیت کیا۔ سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More